گوشت کو زیادہ تر دیر محفوظ رکھنے کیلئے فریج و فریزرکی خریداری بڑھ گئی

Jul 17, 2021 | 16:46

ویب ڈیسک

عید الاضحی کی مناسب سے گوشت کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے پشاورمیں فریج اور فریزر کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اندرون شہر قصہ خوانی و خیبر بازار سمیت پشاور صدر سے بڑے پیمانے پر خریداری ہوگئی ہے جبکہ علمائے کرام نے قربانی کرنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ گوشت فریج یا فریزر میں محفوظ رکھنے کے علاوہ غرباء اور مساکین میں بھی تقسیم کریں تاکہ قربانی کا پورا پورا ثواب حاصل ہو ۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی قریب آنے پر پشاورمیں فریج اور فریزر کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے اور گوشت کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے اندرون شہر قصہ خوانی،خیبر بازار و صدر سے بڑے پیمانے پر قربانی کرنے والے افراد فریج اور فریز ر خرید رہے ہیں جبکہ دوسری جانب علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو افراد قربانی کر رہے ہیں ان کا فرض ہے کہ غرباء اور مساکین کو بھی عید الاضحی کے موقع پر یاد رکھیں ۔گھروں میں فریج اور فریزر میں گوشت رکھنے کے علاوہ حقداروں تک بھی گوشت پہنچائیں تاکہ قربانی کا پورا پورا ثواب حاصل ہو ۔

مزیدخبریں