سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ مالی سال 2020-21 میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 4 ارب 61 کروڑ ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال حکومتی تمسکات میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 2 ارب 55 کروڑ ڈالر رہا۔ سال2020-21 نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 11 فیصد کم ہو کر 2 ارب 5 کروڑ ڈالر رہی۔ ملک میں گذشتہ مالی سال براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 29 فیصد کم ہو کر 1 ارب 89 کروڑ ڈالر رہی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ 2020-21 میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری 175 فیصد اضافے سے 21 کروڑ ڈالر ہوئی۔