کالعدم تنظیم کے رکن کو3ماہ قید  10ہزار روپے جرمانہ


لاہور(اپنے نامہ نگارسے)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے کالعدم تنظیم کے رکن مجرم تنزیل الرحمان کو3ماہ قید اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کاحکم سنادیاہے ،مجرم پرتنزیل الرحمان پر کالعدم تنظیم کیلئے فنڈز جمع کرنے کا الزام تھا۔تنزیل الرحمان کیخلاف کائونٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے عدالت میں چالان پیش کررکھاتھا۔

ای پیپر دی نیشن