لاہور(اپنے نامہ نگار سے)اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی طرف سے چیف الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کروانے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کیلئے جعلی فارم 45 استعمال کیا جاسکتا ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 اور رولز کے مطابق تمام فارم 45 پر تمام امیدوار کے دستخط اور انگوٹھا لگوایا جائے۔ یہ فارم فوری اسی وقت انٹرنیٹ پر جاری کیا جائے جس فارم 45 پر دستخط نہ ہوں۔ انہیں ہرگز قبول نہ کیا جائے تاکہ الیکشن میں دھاندلی کو روکا جا سکے۔ لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 جولائی کو یقین بھی دہانی کروائی گئی، الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218( 3)کے تحت کارروائی کرتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن کروانے کے پابند ہیں۔ قوم کو الیکشن کمیشن سے صاف اور شفاف الیکشن کروانے کی بہت امیدیں ہیں، اگر دھندلی کی گئی تو قوم الیکشن کمیشن پر آئندہ یقین نہیں کریگی۔