ہائیکورٹ : تعطیلات کے تیسرے  ہفتے کا ترمیمی ججز روسٹر جاری 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈی جی کیس اینڈ مینجمنٹ نے روسٹر جاری کیا۔ترمیمی ججز روسٹر میں سول، فوجداری اپیلوں پر سماعت کیلئے 5 ڈویژن تشکیل دیئے گئے ہیں۔حکم امتناعی، ضمانت سمیت ضروری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کیلئے 13 سنگل بنچ تشکیل‘ قائم مقام چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان بطور سنگل بنچ تمام نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرینگے۔ مس جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس مسعود عابد نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس عاصم حفیظ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کے ججز روسٹر کا اطلاق 18 جولائی سے ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...