ریسکیو1122کا فلڈ ریسکیو آپریشن ‘249شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

لاہور(نامہ نگار)ریسکیو1122گزشتہ روز ضلع راجن پور میں سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں فاضل پوراور روجھان میں فلڈ ریسکیو آپریشن میں249شہری جن میں129مرد،50خواتین اور 31بچے شامل تھے کومحفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے۔ریسکیوسروس نے  165بکریوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریسکیو آپریشن میں6ریسکیو بوٹس،2 ایمبولینسز ،ایک ریسکیو وہیکل،رایک فائر وہیکل اور 44ریسکیورز سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مصروف عمل ہیں اور شہریوں کو سیلابی پانی میں گھرے علاقوںسے محفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی فراہمی کے لئے لوگوں کونقل و حمل کی سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن