فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی پیپلز کالونی فیروز والا میں کٹی ہوئی پتنگ پکڑتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے 8 سالہ لڑکا علی اصغرجاں بحق ہوگیا ۔محنت کش علی اکبر کا آٹھ سالہ بیٹا علی اصغر دکان کی چھت سے کٹی ہوئی پتنگ پکڑنے کیلئے آہنی سیڑھی کے ذریعے دکان کی چھت پر جانے لگا تو اس سیڑھی میں کرنٹ آنے کے باغث چھو کر جاں بحق ہو گیا ۔