لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم 222 رنز کے جواب میں پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں گر گئیں۔قومی ٹیم کے بیٹرز عبداللہ شفیق اور امام الحق 13 اور دو رنز بنا کر اآؤٹ ہو گئے۔ کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم نے 24 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کپتان بابراعظم 1 اور اظہر علی تین رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 218 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔اس سے پہلے سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی اور اوپنر کپتان دیموتھ کرونا رتنے کو بولڈ کر دیا۔ وہ ایک رن ہی بنا سکے۔دوسرے کھلاڑی اوشادہ فرنینڈو 35 رنز بنانے کے بعد حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرے کھلاڑی کوشال مینڈس 21 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھے کھلاڑی اینجلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں بھی یاسر شاہ نے آئوٹ کیا۔ پانچویں کھلاڑی دھانجا ڈی سلوا کو شاہین آفریدی نے 14 رنز بنانے کے بعد کلین بولڈ کر دیا۔میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 103 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب شاہین آفریدی نے ہی ڈک ویلا کو آؤٹ کر دیا۔ ڈک ویلا 4 رنز ہی بنا سکے تھے۔ ساتویں وکٹ بھی یاسر شاہ نے حاصل کی جب انہوں نے رمیش مینڈس کو ان کے 11 رنز پر آؤٹ کیا۔آٹھویں وکٹ پراباتھ جے سوریا کی گری وہ محمد نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دنیش چندیمل نے 76 رنز بنائے اور حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔آخری کھلاڑی مہیش ٹھیکشانا 38 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 جبکہ یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔