افغان صوبہ بغلان میں بس اور ٹرک میں  تصادم ،8 مسافر ہلاک‘ 11 زخمی

کابل  (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بس اور ٹرک کیدرمیان تصادم کے نتیجے میں8 مسافر ہلاک جبکہ 11   زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ٹریفک پولیس کے سربراہ قاری نذیر اللہ عابدی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کابل جانے والی  مسافر بس صوبائی دارالحکومت پل خمری کے باہر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 11   زخمی ہو گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...