لاہور ( نیوز رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ اور نمل یونیورسٹی کے مابین وقف اراضی کو لیز پر دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ بورڈ کی تحصیل رائے ونڈ مین ملتان روڈ پر واقع 43 کنال 12 مرلے وقف اراضی نمل یونیورسٹی کو 30 سالہ لیز پر دی جائیگی۔ترجمان بورڈ کے مطابق لیز کا دورانیہ ختم ہونے پر اس کی مدت میں مزید توسیع کی جا سکتی ہے،اس کے لیے قواعد کے مطابق یونیورسٹی حکام باضابطہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔نمل یونیورسٹی بورڈ کو معاہدہ کے تحت 28.34 ملین روپے یکمشت نان ریفنڈ ایبل سیکورٹی کی مد میں دینے کے علاوہ سالانہ 7 لاکھ 35 ہزار 750 روپے کرایہ بھی ادا کریں گے۔ نمل یونیورسٹی کو وقف اراضی30 سالہ لیز پر دینے کی منظوری وفاقی کابینہ نے گذشتہ برس 2021 میں دی بورڈ حکام کو مراسلہ نمبری F.NO. 12 (6) / 2020_ET_II کے تحت 14 ستمبر 2021 کو منظوری کی بابت آگاہ کیا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے معاہدہ پر دستخط محمد اکرم جوئیہ ایڈمنسٹریٹر لاہور نے کئینیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج (نمل) کی جانب سے بریگیڈیئر(ر) احمد سلمان نے معاہدہ پر دستخط کئے۔