قاسم اعجازِ کی ملاقات، ٹرانسپورٹروںکی کرایوں میں 20 فیصد کمی کی یقین دہانی 

Jul 17, 2022


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی قاسم اعجازِ نے ڈی کلاس بس سٹینڈ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران ڈی کلاس بس سٹینڈ کائنات، سیف وے، نیو شائین،دربار ،کوہستان، غوثیہ  سمیت دیگر ٹریولز ایجنسی کے نمائندے  شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قاسم اعجازِنے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر کرایوں کی مد میں 20 فیصد کمی جائے، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، ملاقات کے دوران کلاس ڈی بس سٹینڈ ایسوسی ایشن کی طرف سے 20 فیصد کرایوں میں کمی کی مکمل یقین دہانی کروائی اور حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمتوں کی کمی کے فیصلے کو سراہا۔

مزیدخبریں