پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی ناکامیوں کی بد تر ین تصویر،نصر اللہ رند ھاوا  


اسلام آباد (خبر نگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی کارکردگی ناکامیوں کی بد تر ین تصویر ہے ،عوام کو توقع تھی کہ ماضی کے ناکام ،بدنام طرز حکمرانی کو بدلا جائے گامگر یہ حکو مت عوام دشمن پالیسیوں میں سابقہ حکمرانوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ،انھوں نے کہا حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا رہی ، جس کی وجہ سے ملک میںمہنگائی بے قابوہو کر ایک عفریت کی شکل اختیار کر چکی ہے، بجلی، گیس ،تیل، ٹیکسوں کا ہوشربا اضافہ اور آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف کے دباو پر قومی اقتصادی نظام میں خوف و ہراس کا عنصر خطرہ بن گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف زونز کے دورے کے موقع پر منعقدہ تنظیمی اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا گیس، بجلی اور پٹرول عام آدمی کی پہنچ سے دور ، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، ایک طرف مہنگائی اور دوسری جانب غربت اور بے روزگاری ہے، رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے نکال دی، ملک کے کروڑوں باسی بدترین حالات میں زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن