کراچی(پی پی آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے صوبہ سندھ میں لسانی اور قوم پرستی کے زہریلے تعصبات کو ہوا دی جارہی ہے اس مذموم سازش میں کچھ عناصر شعوری اور لاشعوری طور پر آلہ کار بن چکے ہیں۔ وہ جمعیت علماء اسلام سندھ کے وفد اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ماضی میں سندھ خصوصاًکراچی میں لسانیت اور قوم پرستی کی آڑ میں خونریزی کا کھیل جاری رکھا بڑی مشکل کے بعد حالات کچھ بہتر ہوئے مگر ایک افسوسناک واقعہ اور اس کے آڑ میں ناتجربہ کار اور قومپرست عناصر کے عاقبت نا اندیش بیانات نے جلتی پر پیٹرول کا کام کردیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔