سندھ میں لسانی منافرت پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہے‘ زاہد محسود

Jul 17, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن پی ایس 112 کے صدر زاہد محسود نے لسانی منافرت پھیلانے کو پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سر پر آتے ہی سندھ دشمنوں کو اپنی شکست سامنے نظر آرہی ہے ۔ اب ان کے پاس فرار کا بھی راستہ نہیں اس لئے اب صوبائیت اور قومیت کی بنیاد پر منافرت پھیلا کر سندھ میں سالہا سال سے بسنے والی اکائیوں کے درمیان پھوٹ ڈالنا چاہتے  ہیں۔ زاہد محسود نے کہا کہ سندھ حکومت کو سہراب گوٹھ ہنگامہ آرائی میں پاکستان تحریک انصاف کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت مل چکے ہیں۔ سہراب گوٹھ ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوار کا بھائی براہ راست ملوث ہے تاہم پی پی پیکی سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت حکمت عملی کے سبب ملک دشمنوں کی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ اے این پی‘ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر جماعتوں کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزیدخبریں