کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لسانی فسادات کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیا جائے ،کراچی سمیت سندھ بھر کے امن کو خراب کرنے کی سازش بیرونی ایجنڈا لگتا ہے ،رینجرز وپولیس اور سول سوسائٹی نے بڑی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا ہے ،سندھ اولیاء اللہ کی دھرتی ہے ہمیں بزرگان دین کے فلسفے پر عمل پیرا ہونا ہوگا نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کیلئے اولیاء اللہ کی تعلیمات مشعل راہ ہیں ،پاکستان کی حقیقی منزل نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاذ ہے، کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک و قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ، منزل کے حصول کی خاطر قربانی دینا ہوگی، نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی سیاسی بلوغت خوس آئند ہے، اسلام ہی درحقیقیت اصل جمہوریت پسند دین ہے ، جو کثرت رائے کا احترام اور اقلیتوں کے تمام مذہبی، سیاسی ، جمہوری ، معاشرتی ، تجارتی ، ثقافتی حقوق کا ضامن اور مکمل محافظ ہے، یہ تاثر غلط اور غیر حقیقت پسندانہ ہے کہ اسلام شدت پسند مذہب ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہائوس پر تاجروں اور شوبزفنکاروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سود اللہ سے جنگ ہے، دنیا کا بہترین نظام صرف نظام مصطفی ہی ہے، جو زندگی سے لے کر موت تک کے تمام امور میں رہنمائی کرتا ہے، معاشی ، سیاسی تجارتی ثقافتی پہلوئوں میں عظیم رہنمائی صرف اسلام ہی کرتا ہے، فوج کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا قطعی درست نہیں، پاک فوج سے سیاست میں ہر کوئی اپنے دل کا راستہ لینے کا خواہشمند رہتا ہے جبکہ ہر سیاسی جماعت فوج کو سیاست سے الگ ہونے کا مشورہ بھی دیتی ہے۔ فوج کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جاسکتی عدلیہ کو مکمل آزاد اور خود مختار بنانا ہوگا۔
لسانی فسادات کی سازش ناکام ،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیا جائے ،ثروت اعجاز قادری
Jul 17, 2022