لیاقت آباد قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی کے چاہنے والوں کا گڑھ، مستقیم نورانی


کراچی(سٹی ڈیسک )کراچی کے مسائل کا حل یہاں کے باسیوں کے ووٹ سے ہی ممکن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے ناظم اعلیٰ محمد مستقیم نورانی نے لیاقت آباد اعظم نگر یوسی 3 کے وارڈ3 کی جنرل ممبر لبنیٰ کرن Noorani اور وارڈ 1 کے جنرل ممبر خورشید احمد کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل پر سیاہ سفید کا اختیار رکھنے والوں نے اردو بولنے والوں کے علاقوں کو گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا  ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت آباد قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی کے چاہنے والوں کا گڑھ رہا ھے۔ جے یوپی کے نمائندے ماضی کی طرح کامیاب ہو کر علاقائی مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو دیانتداری سے بروئے کار لائنیگے۔ 24 جولائی کو جے یوپی کے انتخابی نشان چترالی ٹوپی پر مہر لگا کر لیاقت آباد کی رونقوں کو بحال کرنے میں اپنا حصہ ڈالینگے۔

ای پیپر دی نیشن