مزید برسات کیلئے تیار، عوام کو زحمت کا شکار نہیں ہونے دینگے‘ رحمت اللہ شیخ 

Jul 17, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہاہے کہ متوقع برسات کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ نکاسی آب کے لئے مناسب حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، ڈی واٹرنگ پمپس اہم مقامات پر نصب ہیں البتہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ مسلسل تیز برسات سے نمٹنے کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران سے متوقع برسات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اجلاس میں انہیں انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ جہاں گزشتہ برسات میں پانی جمع ہوا تھا وہاں ڈی واٹرنگ کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں.ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے افسران کو کہا کہ ہمارا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے لہذا ہماری اولین کوشش ہوگی کہ شہریوں کو سہولت پہنچانے کیلئے بہتر سے بہتر اقدام بروئے کار لائے جائیں، اس حوالے سے ہر محکمہ اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ سفاری، نیپا، وفاقی اردو سائنس یونیورسٹی سمیت دیگر پوائنٹس پر نکاسی آب میں گزشتہ برس کی نسبت کافی بہتری آئی ہے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے مزید برسات کیلئے تیار ہیں اور کوشش کریں گے کہ شہریوں کو زحمت کا شکار نہ ہونے دیں۔

مزیدخبریں