ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے بحیرہ احمر میں واقع متنازعہ جزائر تہران اور منامیر سے امن فوج کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل نے بھی جزائر سے متعلق اعتراض واپس لے لیا۔ سعودی عرب اور مصر میں نصف صدی سے زائد عرصے سے ان جزائر کی ملکیت کا تنازعہ ہے۔ افواج کی واپسی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔