ضمنی انتخابات ،پولیس کیلئے پٹرول اور کھانے  کی مدمیں 5 کروڑ کے اضافی فنڈز جاری 


 لاہور( این این آئی)آئی جی پنجاب رائو سردار علی کی ہدایت پر پنجاب کے14ضلاع کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میںبہتر ڈیوٹیاں سرانجام دینے کے لاہورسمیت دیگر اضلاع کو اضافی فنڈز جاری کردیئے گئے۔لاہورسمیت 14 اضلاع کو پٹرول اور کھانے وپینے کی مدمیں 5 کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔2کروڑ 30لاکھ پٹرول جبکہ 2کروڑ 70 لاکھ کھانے وپینے کی مد میں جاری کئے گئے۔ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز لاہور پولیس کو جاری کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...