اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں کہا کہ میرا گھر سکیم کے متعلق ایشوز کو ا ٓئندہ ہفتے حل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے افراد ان سے دریافت کر رہے ہیں کہ انہوں نے میرا گھر سکیم کے تحت قرضہ منظور کرایا اور پیسے خرچ کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکیم کو از سر نو مرتب کر رہے ہیں، کسی کو بھی مالی نقصان نہیں ہو گا۔
’’میرا گھر سکیم‘‘ کو از سر نو مرتب کر رہے ہیں کسی کو نقصان نہیں ہوگا: وزیر خزانہ
Jul 17, 2022