لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں خدمت کی سیاست کی جیت ہو گی عوام عمران نیازی کے فراڈ بیانیئے اور پرفریب نعروں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انتظامیہ اورپولیس کو ووٹرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ووٹ کی عزت پر پہرہ دے گی وزیراعلیٰ نے ضمنی الیکشن کے دوران ووٹرز کی سکیورٹی اور پرامن ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے انہوں نے کہا دوران پولنگ کسی بھی شرپسند کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے عمران نیازی جھوٹ اور فریب کی سیاست کر رہا ہے عمران نیازی سیاسی مقاصد کیلئے اداروں کی توہین کا بیانیہ اپنائے ہوئے ہے عوام ووٹ کی طاقت سے اداروں پر حملہ آور لیڈر اورپارٹی کو مسترد کر دیں گے وزیراعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو مکمل غیر جانبداری کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ووٹ کی عزت کے قائل ہیں پولیس اور انتظامیہ ضمنی الیکشن کیلئے آئینی اور قانونی ذمہ داریاں نبھائے اور انتظامیہ الیکشن کمشن کی ہدایات پر من و عن عمل کرائے۔