ریلوے اکانومی کلاس ‘پی آئی اے اندرون ملک کرایوں میں10فیصد کمی


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آ اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی ہے،کمی کے فیصلے پر رات بارہ بجے کے بعد عملدرآمد شروع ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیصلوں کا اطلاق اگلے 30 روز کے لیے ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...