اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کل پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔وکیل محمد آصف گجر کے ذریعے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا،پی آئی ڈی،ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور سٹیٹ بنک کو فریق بناتے ہوئے کہا گیاہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔