گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہمیں اتائی ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ ، ان پڑھ افراد نے منی آپریشن تھیٹرقائم کرکے سادھ لوح عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ، محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کئیر کی مایوس کن کارکردگی پر شہری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق اتائیت کا خطرناک دھندہ عروج پر پہنچ گیا ۔ ضلع کی تحصیلوں میں اتائیت پروان چڑھ رہی ہے ۔ گوجرانوالہ کی کوئی ایسی گلی ، محلہ ، گائوں اور وارڈ اور شہر میں گلی ایسی نہیں جہاں پر ان پڑھ ، نان کوالیفائیڈ اور غیر تربیت یافتہ شخص ڈاکٹر بن کر غریب عوام کا علاج نہ کر رہا ہو ۔اب تک اتائیت سے سینکڑوں قیمتی زندگیاں داو پر لگ چکیں ۔ ایم بی بی ایس ، خصوصا سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کے نام لکھ پر ان پڑھ اور ڈسپنسری میں کام کرنے والے خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں کو مختلف ٹیکے ، اینٹی بائیو ٹک ، سٹیراڈ اور دیگر خطرناک ادویات دے رہے ہیں ۔ شہریوں نے حکومت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔