کامونکی(نمائندہ خصوصی)ملک میں استحکام اور معاشی بحران کا خاتمہ سودی نظام کو مکمل طورپر ترک کرکے ہی ممکن ہے سودی معیشت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر کامونکی ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمد اویس بلال،چیئرمین چودھری ارشد مسعود ویرکا اور رانا محمد صدیق نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ سود کے خاتمے کیلئے شرعی عدالت کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔مسلمان ممالک اپنا معاشی اتحاد قائم کریں۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانے میں دیر نہیں کرنی۔ حکومت فوری طورپر علماء کرام‘ مشائخ عظام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔ انہوں نے کہاکہ سودی نظام ختم کرکے ہم اللہ تبارک تعالیٰ کے فضل و کرم سے فائدہ اٹھا سکیں گے مسلمان ملک اپنا معاشی اتحاد قائم کریں۔ ہمارے وسائل سے دوسرے ملک فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ صنعتی معیشت میں مسلمان ممالک کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔