گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر رائے اعجاز احمد کے احکامات کے پیش نظر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بے سہارا اور یتیم بچوں میں خوشیاں بانٹنے کے لئے سٹی ہاوسنگ تھیم پارک میں سیر و تفریخ کا اہتمام کیا گیا۔ پولیس افسروں نے بچوں کا استقبال کیا اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں تھیم پارک کی سیر کروائی، بچوں نے پارک میں جھولے لیے اور خوب ہلہ گلہ کیاوہاں پر موجود مختلف جانوروں کو دیکھ کر بھی لطف اندوز ہوئے تھیم پارک کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو پارک کے متعلق آگاہی بھی دی گئی،بعدازاں بچوں کو ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی۔اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی انہوں نے کہا کہ یہ ٹوور ان کے لئے خوشی کا باعث اور معلومات سے بھر پور ہے۔ سی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ یتیم،لاوارث اور بے سہارا بچوں کی بہترین کفالت سے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل ہوسکتی ہے اور یتیم بچوں کو تعلیم اور تفریح کی سہولیات فراہم کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی بچوں کو مختلف پارکوں اور سیر گاہوں کی سیر کروائی جائے گی۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کیلئے سٹی ہائوسنگ تھیم پارک میں تفریخ کا اہتمام
Jul 17, 2022