پیر ابوداؤد محمد صادق رضوی نے بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کی: اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ جماعت رضائے مصطفٰے کے بانی علامہ مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی نے مشکل ترین حالات میں بھٹکے ہوئے لوگوں کی راہنمائی کی اور دین اسلام کا کام بڑی استقامت و جرات اور فہم و فراست سے کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی نے امام احمد رضا بریلوی کی فکر کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے اور اپنے علم و قلم سے اسلام دشمن اور لادینی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا،کسی کی پرواہ کئے بغیر اسلام کی صداقت و حقانیت کا پیغام اندرون اور بیرون ملک پہنچانا مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق قادری رضوی کا عظیم کارنامہ ہے،آپ کی شخصیت حق پرستوں کیلئے مینارہ نور ہے۔آپ کی یادگار 70 سال سے قائم مدرسہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم دین اسلام کے محافظوں کا خوبصورت ادارہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...