سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ 17جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ رسوائی پی ٹی آئی کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے۔جو شخص کبھی بڑے تکبر سے یہ کہا کرتا تھا کہ میں آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو ٹھیک کرنے کے لیے وزیر اعظم نہیں بنا ہوں وہی شخص آج کل لوگوں کو آلو،پیاز اور ٹماٹر اور دالوں کی قیمتوں کے بارے میں بتا رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے جلسوں میں قومی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا شخص محب وطن نہیں ہو سکتا ۔