لاہور(خصوصی نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے قائم مقام امیر اعجاز لطیف نے کہا کہ سعودی عرب کا اسرائیل کیلئے اپنی فضاؤں کو کھولنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کا دورہ سعودی عرب سے قبل اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر تقریر کے دوران اپنا تعارف بطور ’’ایک کٹر غیر یہودی صیہونی‘‘ کرانا انتہائی معنی خیز ہے دوسری طرف اسرائیل کے نگران وزیر اعظم یائر لیپڈ کا بائیڈن کو ’’اسرائیل کا گہرا دوست اور ایک اہم صیہونی لیڈر‘‘ قرار دینا انتہائی قابل تشویش ہے۔
سعودی عرب کا اپنی فضائوں کو اسرائیل کیلئے کھولنا قابل مذمت ہے: اعجاز لطیف
Jul 17, 2022