غریب، سفید پوش افراد کا جینا  دو بھر ہوگیا: خدیجہ عمر فاروقی 

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی و شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف قومی خزانہ خالی ہونے کا واویلا کیا جارہا ہے اور عوام پر بجلی ، پٹرولیم مصنوعا ت مہنگی کرنے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے سپر ٹیکسز ڈالے جارہے ہیں جس سے ہوشربا مہنگائی برپا ہے غریب اور سفید پوش افراد کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جبکہ حکومتی ا اخراجات کم کرنے کی بجائے56رکنی کابینہ تشکیل دی جارہی ہے جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے وسیع و عریض کابینہ کا سارا بوجھ عوام کی خون پسینے اور ٹیکسوں کی رقم سے پورا کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن