خضدار 3افراد ہیضے سے جاں بحق ، 100ہسپتال داخل ، کئی اخلاع میں گیسٹر و کو ہلوزیادہ متا ثر


خضدار+کوئٹہ( نامہ نگار+بیورورپورٹ)   تحصیل وڈھ میں ہیضے  سے تین افراد جاں بحق ہوگئے  ایک سو سے زائد متاثرہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ کے مضافاتی علاقوں میں ہیضہ کی وباء  پھیلی ہوئی ہے علاقہ ڈانسر وڈھ سے متاثرہ 9 ماہ کا بچہ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اب تک خاتون و بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں ایم ایس وڈھ ہسپتال ڈاکٹر سیف الرحمن مینگل  نے  کہ وڈھ ہسپتال میں 100 سے زائد مریض داخل کیے گئے ہیں گذشتہ روز  وڈھ کے مختلف علاقوں کلی صالح محمد  ڈانسر سونارو کلی حاجی پیر محمد کلی عید محمد سے نئے مریض ہسپتال لائے گئے ہیں جن کا علاج جاری ہے جب متعلقہ علاقوں میں بھی میڈیکل ٹیمیں مریضوں کو طبی امداد دے رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ ہسپتال میں ڈائریا و دیگر امراض کی ادویات نہیں ہیں ادویات فراہمی کے لیے ڈی ایچ او خضدار اور سیکرٹری صحت کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔دریں اثناء بارکھان ،کوہلو سمیت صوبے کے 16 اضلاع میں گیسٹرو، دست اوراسہال کی وبا پھیل گئی ۔ تین ماہ کے دوران 13ہزار 735کیسزجبکہ صرف جون کے دوران 6ہزار 312کیس رپورٹ ہوئے۔کوہلو میں روزانہ سو کے قریب افراد گیسٹرو کا شکار ہورہے ہیں،  مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شکور مری نیوزیر اعظم میاں شہباز شریف ،وفاقی وزیر صحت ودیگر حکام سے اپیل کی کہ مون سون کے دنوں میں پھیلنے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فوری اقدام کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن