پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جیت حق کی ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ تمام جماعتیں، حکومتی مشینری ایک طرف اور دوسری طرف عوام، عمران خان اورپی ٹی آئی ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ انشاء اللہ جیت حق کی ہوگی، جن حلقوں میں الیکشن ہیں وہاں سب لوگوں سے درخواست ہے پہلا کام اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور فراڈیوں پر نظر رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج تمام اسٹیٹ مشینری دھاندلی کے مشن پر ہیں. کسی بھی بے ضابطگی اور دو نمبری کی کوشش کی تصاویر ،ویڈیوز اور مطلقہ معلومات اس نمبر پر رپورٹ کریں۔