لندن(آئی این پی)برطانیہ میں شدید گرمی کے خدشے پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا۔برطانیہ کے کچھ حصوں میں آئندہ ہفتے پیر اور منگل کو درجہ حرارت ریکارڈ بلندی تک جاسکتا ہے جس کے باعث انتہائی گرمی پڑنے کی ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے، میٹ آفس کے مطابق درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔25 جولائی 2019 کو کیمبرج یونیورسٹی بوٹینک گارڈن میں برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ پیر اور منگل کو غیر معمولی گرمی پڑنے اور خاص طور پر شہری علاقوں میں راتیں بھی گرم ہونے کا امکان ہے۔
برطانیہ/ ایمرجنسی