نازی لیگ سرحدیں بند کر کے انتشار پھیلا رہی ہے: عثمان بزدار 

لاہور (نیوز رپورٹر)  عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوئی بھی صوبہ دیگر علاقوں کے شہریوں پر اپنی سرحدیں بند نہیں کر سکتا۔ عثمان بزدار نے ن لیگ کو نازی لیگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت میانوالی، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان کی سرحدیں بند کر کے انتشار پھیلا رہی ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایک بار پھر لسانیت کی بنیادوں پر نفرتیں جنم لے رہی ہیں۔ شہریوں سے تذلیل کا عمل جاری رہا تو خدشہ ہے یہ آگ ہر طرف نہ پھیل جائے۔ حکومت نااہلی اور حالات سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ آئین کی اس پامالی پر سپریم کورٹ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن