اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خا ن کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ سے ملاقات ہو ئی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملاقات پا کستانی سفیر کی سرکاری رہائشگاہ پاکستان ہاؤس میں ہوئی ۔ملا قات کے دوران پا کستانی سفیر مسعود خا ن نے عالمی معاشی رجحانات اور خوراک اور تیل کے حوالے سے پائے جانے والی عدم تحفظ کے حوالے سے بات چیت کی ۔ چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ اکیسویں صدی کے بدلتے ہوئے تجارتی نظام اور تجارتی معاہدوں کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاری اور گلوبل ویلیو چینز کے کردار کے حوالے سے تحقیق کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم اور گلوبلائزیشن کی بدولت پالیسی سازی اور ممالک میں داخلی اور خارجی سطح پر آمدن کی تقسیم کے حوالے سے وسیع علم و تجربہ کی حامل ہیں ۔وہ اہم عہدوں پر رہی ہیں اور انٹرنیشنل اکنامک پالیسی کی ماہر ہیں ۔وہ ڈارٹماؤتھ ٹک سکول آف بزنس اور سنٹر فار اکنامک پالیسی ریسرچ میں ریسرچ فیلو رہی ہیں ۔سفیر پاکستان مسعود خان اور چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی کی ملاقات کے حوالے سے امریکی انڈر سیکرٹری جوز ڈبلیو فرنینڈز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ملاقات کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے جس میں عالمی معاشی چلینجز اور پاک امریکہ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ملاقات
پاکستانی سفیر کی امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چیف اکانومسٹ سے ملاقات
Jul 17, 2022