اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ہے جس کا مقصد غربت، عالمی سطح پر خوراک کے عدم تحفظ اور پانی کی قلت کے چیلنجز سے نمٹنا ہے۔انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم کے اختتامی اجلاس کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی رہنمائوں پر زور دیا وہ پائیدار ترقیاتی اہداف پر عملدرآمد کیلئے اسی جذبے کا مظاہرہ کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کو اپنی قومی اہداف قرار دینے کا اعلان کیا۔ اسی طرح ہمارے وژن دو ہزار پچیس کے ایجنڈے میں بھی پائیدار ترقی کے اہداف کو شامل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف پر عمل درآمد کیلئے ہمارے عزم کو تقویت بخشی ہے، ہم نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ پاکستان رواں سال گروپ 77 کے جائزہ اجلاس کے انعقاد کا خواہاں ہے۔
احسن اقبال
پاکستان پہلا ملک جس نے پائیدار ترقی کوقومی اہداف قرار دینے کا اعلان کیا، احسن اقبال
Jul 17, 2022