چلی، مچھیروں نے زلزلے اور طوفان کا پیغام دینے والی 16 فٹ لمبی مچھلی پکڑ لی

سینٹیاگو (اے پی پی)چلی کے مچھیروں نے طوفان اور زلزلے کا پیغام لانے والی طویل القامت مچھلی پکڑلی۔ چلی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے مچھیروں نے 16 فٹ لمبی اوآر نامی مچھلی پکڑی ہے جو عموما سمندر کی گہرائیوں میں رہتی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ مچھلی سطح سمندر پر نظر آنا شروع ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی جگہیں تبدیل ہورہی ہیں۔

چلی، مچھلی

ای پیپر دی نیشن