اسلام آباد+شیخوپورہ+مریدکے(خبر نگار‘نمائندہ خصوصی‘نمائندہ نوائے وقت‘نامہ نگار)نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے نیشنل سکلز یونیورسٹی نے مریدکے میں نئے کیمپس کا آغازکردیا ہے اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم وفنی تربیت رانا تنویر حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کیمپس کا افتتاع کردیا گیا ہے نیا کیمپس بارہ ایکڑ زمین پر مشتمل ہے یہ کیمپس پنجاب ڈویژن کا پہلا سی کیمپس ہے نیشنل سکلز یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی ہے جو یونیسکوسے منسلک ہے یونیورسٹی طلبا چھ مختلف کورسز سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیںکورسز میں سولر بی پی سی سسٹم،ٹیکنیشن ،انڈسٹریل سٹیچن شامل ہیں نئے کیمپس میں موبال فون ریپیر ٹیکنیشںن، ڈومسٹک انڈسٹریل ٹیکنیشن اور ماکرو سافٹ وئیر کے کورسز بھی کرائے جاتے ہیںپہلے مرحلے میں 200طلبہ کو داخلے مل رہے ہیں تعلیم کے تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔
نیشنل سکلز یونیورسٹی