لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹرینوں کی آمد و روانگی میں جاری تاخیر کا سلسلہ رک نہ سکا۔ گذشتہ روز بھی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ گذشتہ روزکراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی، پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس9 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار، کراچی براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 9 گھنٹے تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس 7 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس6 گھنٹے30منٹ تاخیر کا شکار، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، کراچی براستہ فیصل آباد ملکوال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار، کراچی براستہ فیصل آباد۔ راولپنڈی کے درمیان چلنے والی سر سیدایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی 42 ڈائون قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کی بجائے شام 5 بجے، لاہور سے کراچی روانہ ہونے والی 34 ڈائون پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کی بجائے شام 7 بجے روانہ، لاہور سے روانہ ہونے والی 16 ڈائون کراچی ایکسپریس شام 5 بجکر 30منٹ کی بجائے رات 8 بجے روانہ، لاہور سے روانہ ہونے والی 44 ڈائون شاہ حسین ایکسپریس رات 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے رات 10 بجے روانہ ہوئی۔
ٹرینیں/ تاخیر
ٹرینوں کی آمد و روانگی میں تاخیر جاری‘ مسافروں کو شدید پریشانی
Jul 17, 2022