لاہور؍ قصور؍ حافظ آباد؍ ساہیوال؍ سرگودھا ( نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد قتل ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مانگا منڈی کے علا قے میں نعیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کویرغمال بنا کر5لاکھ10 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہڈیارہ کے علا قے میں عابدسے 3 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون ، شاہدرہ ٹاؤن کے علا قے میںطارق سے3 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال کے علا قے میں الیاس اور اس کی فیملی سے 2لاکھ20ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون،بادامی باغ کے علا قہ میں فرخ سے ایک لاکھ 70ہزار روپے اور مو با ئل فو ن ، نصیر آباد کے علا قہ میں جمیل کی دکان سے95 ہزارروپے اور موبائل فون، سمن آباد کے علا قہ میں ساجد سے39ہزارروپے اور موبائل فون،چوہنگ کے علا قہ میںکاشف سے21 ہزارروپے اور موبائل فون، نصیر آباد کے علا قہ میںمنصور 8 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے غازی آباد کے علاقے میںسمیع ٹاؤن میں انور خان کے گھر سے40لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ودیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نیگڑھی شاہو، مصری شاہ، فیکٹری ایریا اور چوہنگ کے علاقوں سے4کاریں، مزنگ کے علاقے سے رکشہ جبکہ موچی گیٹ،شیراکوٹ،شاہدرہ، لوئر مال، اسلام پورہ، بادامی باغ ، سرور روڈ ،لوہاری گیٹ اور نولکھاکے علاقوں سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ نواحی گائوں گڑھی وہاب کے رہائشی اکبر علی گورایہ نے ٹاہلی گورایہ میں میڈیکل سٹوربنا رکھاتھا ۔گذشتہ روز وہ موٹر سائیکل پر اپنے گائوں جارہا تھا کہ راستہ میں ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکووںنے فائرنگ کرکے اکبر علی کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاحال ڈاکووںکا سراغ نہ لگایا جاسکا ہے۔محمد عارف نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں اطلا ع دی ہے کہ راجہ جنگ اڈا کے قریب دو افراد 125پر آئے اور گن پوائینٹ پرمیر ے انکل رمضان عرف کدر شاہ کو لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ سے زخمی کردیا واقع کی اطلاع پاکر ایس ایچ او بمعہ ملازمین موقع واردات پر پہنچے اور مضروب کو انڈس ہسپتال رائیونڈ منتقل کیا گیاڈاکٹروں کی سر توڑ کوشش کے باوجود دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف کارروائی ہے۔فاروقہ میں پولیس چوکی کے نزدیک محنت کش عطا محمد کے گھر رات ایک بجے کے قریب ڈاکو گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔ عطا محمدکے بیٹوں جاوید، حافظ ذوالقرنین اور نصراللہ نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے نصراللہ گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ جاوید اورحافظ ذوالقرنین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔
ڈاکے
لاہور: لاکھو ں کے ڈاکے حافظ آباد راجہ جنگ سرگودھا میں 3 ڈکیتی مرڈر
Jul 17, 2022