اوکاڑہ مقدمہ بازی کی رنجش مطلقہ بیوی سمیت 5افراد قتل  

اوکاڑہ+لاہور (نامہ نگار)اوکاڑہ مشتعل نوجوان نے مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 5 افراد کو قتل کر دیاجبکہ مقتولین کی دو رشتہ دار خواتین اور ایک راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محلہ لطیف آباد اوکاڑہ کی رہائشی خاتون فرزانہ بی بی کی شادی رفیق  سے ہوئی تھی۔  میاں بیوی میں ناچاقی پیدا ہونے کی وجہ سے علیحدگی ہوگئی۔ فرزانہ بی بی لطیف آباد میں اپنے بھائی کاشف کے ہاں قیام پذیر تھی۔میاں بیوی کے مابین مقامی عدالت میں دعویٰ  زیر سماعت  ملزم رفیق فرزانہ بی بی کو دعویٰ جات واپس لینے کا کہتا رہا مگر فرزانہ بی بی انکار کرتی رہی ۔ جس کا ملزم رفیق کو رنج تھا۔ ملزم نے مشتعل ہو کر لطیف آباد میں سسرالی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی  مطلقہ بیوی فرزانہ بی بی اور اْس کے بھائی کاشف کو قتل کر دیا۔جبکہ بعدازاں ملزم ایم سی بی چوک غلہ گودام پہنچ گیا۔ جہاں پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر فرزانہ بی بی کے دو قریبی عزیز سلمان اور عاشق جاں بحق ہو گئے۔جبکہ دو رشتہ دار خواتین زبیدہ بی بی اور مریم بی بی کے علاوہ ایک راہگیر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی زبیدہ بی بی ہسپتال پہنچ کردم توڑ گئی۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد حسن اقبال اور پولیس تھانہ اے ڈویژن  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ڈی پی او حسن اقبال کی ہدایت پر پولیس نے ابتدائی تفتیش شروع کر دی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال  جبکہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈی پی او اوکاڑہ نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو ہدایت دی کہ ملزم کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے۔ علاووہ ازیں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اوکاڑہ میں فائرنگ سے 5افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہویال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے  ڈی پی او اوکاڑہ کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
5افراد قتل 

ای پیپر دی نیشن