پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کا  تعزیتی اجلاس 

Jul 17, 2022


مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کا  تعزیتی اجلاس زیر صدارت بانی تنظیم و مرکزی چیف آرگنائزر قاضی تنویر حسین منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی سرپرست اعلی ممتاز حسین پیرزادہ مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ شاہد منیر مرکزی راہنماں غلام فرید نواز، راجہ نسیم عارف، راجہ اقبال خان، شیخ منظور احمد، گل مجیداعوان، ظہور افسر عباسی، راجہ طارق حسین، مظہر بلوچ، حمید عادم، چوہدری فیصل، مشتاق مہناس، فرید عالم اور ملک عرفان اعوان کے علاوہ دیگر مرکزی ضلعی تحصیلی نمائندگان نے راجہ محمد شفیق خان جونئیر ٹیکنیشن ای پی آئی چناری کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  دعا کی گئی کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل  عطا فرمائے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ موصوف اعلی اخلاق کے حامل ملازم تھے انہوں نے ہمیشہ ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی احسن انجام دیے

مزیدخبریں