لکی مروت(نامہ نگار)نامعلوم شر پسندوں کے ہاتھوں پہ آفیسر گل رحمان مروت کی شہادت سے محکمہ پولیس ایک محنتی اور جفاکش اہلکار سے محروم ہوگیا، شہید گل رحمان مروت کا تعلق چنائی مستی خیل گائوں سے تھا لیکن وہ ایک عرصے سے لکی مروت شہر کے مچن خیل علاقے میں رہائش پذیر تھے ۔اپنے کردار ، ملنساری اور بزلہ سنج طبیعت کے باعث انہیںنہ صرف لکی مروت بلکہ پورے ریجن میں اہم مقام حاصل تھا وہ پولیس کے ساتھ ساتھ عوامی اور سماجی حلقوں میں بھی کافی مقبول تھے اور انہیں ہر جگہ انتہائی قدر و منزلت ملتی تھی۔ شہید گل رحمان مروت دوستی اور تعلق نبھانے کی صلاحیتوں سے مالا مال تھے۔