لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران بجلی کی بلا تعطل سپلائی فراہم کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین کے مطابق لیسکو کے سرکلز اور سب ڈویژنز میں تمام افسر اور عملہ انتخابات کے علاقوں میں ہائی الرٹ رہے گا ۔ترجمان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریزکریں۔
لیسکو ریجن میں مون سون کے پیش نظر بجلی معطل ہونے کی صورت میں بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔
لیسکو، بجلی فراہمی