لاہور (نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں سی آئی اے پولیس سے مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل رفاقت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کراچی والا کرول میں سی ئی اے پولیس سے مبینہ مقابلے میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل رفاقت ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خاص ساتھی نعیم بٹ کی نشاندہی پر رفاقت کی گرفتاری کے لیے کراچی والا کرول میں چھاپہ مارا، ملزم رفاقت نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں رفاقت ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ سپاری لے کر دس قتل کرنے والا ملزم رفاقت اب شوٹروں کو بھی باقائدہ ٹریننگ دیتا تھا۔ رفاقت گزشتہ گیارہ سال سے قتل اور پولیس مقابلہ کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
مبینہ پولیس مقابلہ/ ملزم ہلاک