پنجاب کے عوام آج لوٹوں کو مسترد کر دینگے،شاہ محمود قریشی 

Jul 17, 2022

ملتان(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے میں پی پی 217کی غیور عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتاہوں۔ جنہوں نے مسلم لیگ کی فسطائیت اورجبرکو برداشت کیااور مسترد کیا۔ امید کرتا ہوں آ ج بلے پر نشان لگا کر عمران خان کو سرخرو کریں گے۔ ہمارا مد مقابل سرکاری امیدوار20 ووٹوں کے عوض موٹر سائیکل دے رہا ہے۔ میں نے  اپنے بیٹے زین قریشی کی انتخابی مہم چلائی سمجھ آتی ہے۔ یوسف رضا گیلانی سے سوال کرتا ہوں تم نے ن لیگ کے امیدوار کی الیکشن کمپیئن کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ آپ کا یہاں کیا کام ہے۔ کیا مستقبل میں تمہارا بیٹا موسیٰ گیلانی قومی اسمبلی کی نشست پر ن لیگی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگا یا تم نے اپنے بیٹے کی نشست کیلئے ن لیگ سے بھیک مانگی۔ انہوں نے کہا زین قریشی صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے الیکشن لڑ رہاہے۔ امید ظاہر کرتا ہوں آج پنجاب بھر میں 20 نشستوں کے ضمنی انتخاب میں غیور عوام عمران خان کے نظریہ پر کاربند رہتے ہوئے لوٹوں کو بری طرح مسترد کریں گے۔ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔
شاہ محمود قریشی 

مزیدخبریں