سماہنی ( نامہ نگار )مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین کا ایک وفد اسلام آباد پاکستان سے وادی سماہنی جموں کشمیر کا دورہ کیا وادی سماہنی آمد پر سماہنی میں مقیم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مہاجرین بھائیوں نے وفد کا پر جوش استقبال کیا وفد نے ایوان صحافت کشمیر پریس کلب سماہنی کا بھی وزٹ کیا پریس کلب آمد پر سیکرٹری پریس کلب بدرالسلام جعفری نے وفد کو خوش آمدید کہا وفد میں کشمیر میڈیا سروس سے منسلک سینئر صحافی خالد شبیر ،ڈاکٹر فرقان الہی، ابو جہاد ،محمد ادریس، وقاص احمد شریک تھے وفد نے پریس کلب میں تحریک آزادی جموں و کشمیر کے حوالے سے بیس کیمپ اور مہاجرین کے کردار پر تبادلہ خیال کیا وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ایوان صحافت کشمیر پریس کلب سماہنی کے صحافیوں نے کہا کہ جو درد اور تکلیف مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بہن بھائی برداشت کر رہے ہیں اس کی ہمیں سخت کوفت ہے یہ درست ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائی لازوال قربانیاں پاکیزہ تحریک کیلئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں ان پر ہمیں فخر ہے کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کیلئے بیس کیمپ کے بہن بھائیوں اور مہاجرین جموں و کشمیر پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر :مہاجرین کے وفد کا اسلام آباد سے وادی سماہنی کا دورہ
Jul 17, 2022