فینسی نمبر پلیٹس کی حامل موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈائون  

Jul 17, 2022


ڈیر ہ اسماعیل خان(نامہ نگار)محرم الحرام2022 کی آمد، ڈیرہ اسماعیل خان میں امن وامان کے قیام کیلئے ضلعی وپولیس انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی کے تدارک کیلئے بغیر نمبر اور فینسی نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈائون کی کاروائیوں کے تناظرمیں  ڈی ایس پی سٹی صغیر گیلانی کی عوام سے تعاون کی اپیل، پولیس عوام کی محافظ ہے حاکم نہیں، پولیس ا قدامات کا مقصد عوام کو تکلیف دینا نہیں ان کے جان و مال کی حفاظت ہے، صغیر گیلانی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد اور ممکنہ دہشتگردی کے خدشات کے تدارک و عوام کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بغیر رجسٹریشن اور فینسی نمبر پلیٹس کے حامل موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سٹی سرکل صغیر گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس ا قدامات کا مقصد عوام کو تکلیف دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں زیادہ تر موٹر سائیکل پر ہی ہوتے ہیں اسی لیے ہم نے بغیر نمبر پلیٹ اور ان موٹر سائیکل جن کی نمبر پلیٹ پر نمبر سہی سے پڑھے اور کیمرہ میں واضع طور پر نہیں آتے کے خلاف کاروائی کا آغاز کیاہے۔ اس لئے عوام محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ یا ایسی نمبر پلیٹ آویزاں کریں جن کے نمبر واضح طور پر دیکھے اور پڑھے جاسکیں۔اس کے علاوہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کے رابطہ نمبر پر ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں

مزیدخبریں