ڈپٹی کمشنر اورڈی جی گوادرڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ،مسائل کا جائزہ

گوادر(بیورو رپورٹ)ڈاٹریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی مجیب الرحمن قمبرانی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) جمیل احمد نے  گذشتہ  روز ملا فاضل چوک سمیت  شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور  بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ملا فاضل چوک میں جاری صفائی اور بحالی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور دکانداروں نے ڈی جی جی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے خدشات اور سفارشات سے آگاہ کیا ڈاٹریکٹر جنرل جی ڈی اے نے یقین دلایا کہ ملافاضل چوک کیلیے بہترین پلاننگ موجود ہے ملا فاضل چوک کے مستقبل کے نقشہ میں کشادہ و خوبصورت سڑکیں، سیوریج و ڈرین کا وسیع نیٹ ورک ،پارکنگ، واکنگ سٹریٹ فوڈ پوائنٹ اور خوبصورتی کیلیے مونومنٹ شامل ہے آج ہی تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کرکے رضامندی کا اظہار کرے ہم  فوراً کام شروع کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اس منصوبہ کی تکمیل سے یہاں سیوریج اور ڈرین کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے ختم ہوجائیگا۔ قبل ازیں ڈی جی جی ڈے اے اور ڈپٹی کمشنر نے جی ڈے اے کی جانب سے اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیا۔ ماڈل سکول اور گرلز سکول میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن