کابل (اے پی پی):افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں بس اور ٹرک کیدرمیان تصادم کے نتیجے میں8 مسافر ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی ٹریفک پولیس کے سربراہ قاری نذیر اللہ عابدی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیا جب کابل جانے والی مسافر بس صوبائی دارالحکومت پل خمری کے باہر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔
افغانستان/ حادثہ